ابنا: لبنان میں حماس کے نمائندے "علی برکہ " نے مقبوضہ علاقوں میں حزب ا۔۔۔ لبنان کے بغیرپائلٹ طیارے کی کاروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حزب ا۔۔۔ لبنان کی نئی صلاحیت پر اسے مبارکباد دی –لبنان میں حماس کے نمائندے "علی برکہ " نے مقبوضہ علاقوں میں حزب ا۔۔۔ لبنان کے بغیرپائلٹ طیارے کی کاروائی کو صہیونی فوج کی ایک بڑی شکست قرار دیتے ہوئے صہیونی جارحیتوں کے مدّمقابل جدوجہد اور فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر اس تنظیم کی قدردانی کی –واضح رہے کہ حزب ا۔۔۔ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصرا۔۔۔ نے جمعرات کو اس بات کا انکشاف کیا کہ مقبوضہ فلسطین میں گھسنے والا بغیرپائلٹ طیارہ اس تنظیم کا تھا جسے ایرانی ماہرین نے تیارکیا تھا –انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی فوج اپنی فضائی حدود کی مکمل سیفٹی کا دعوی کرتا تھا لیکن اس کاروائی کے بعد اسے اپنی ناکامی کا احساس ہوگیا-......./169
12 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 356003
فلسطین کی اسلامی مزاحمت کی تحریک " حماس " نے اپنے ملک کے دفاع کےلئے حزب ا۔۔۔ لبنان کی نئی صلاحیت پر اسے مبارکباد دی –